ضرُورت ہے ايک عدد مشورے کی
بعض اوقات انہونی بھی ہو جايا کرتی ہيں اور ايسی ہی ايک انہونی ہوگئ ہے کہ بلاگز کی واپسی ہو گئ ہے گو جو شاک شُرُوع ميں ايک دم لگا تھا وہ واقعی ايک دھچکا تھا ليکِن ہر بڑے سے بڑے صدمے کے بعد صبر بھی يقينی امر ہے تو يہ تو ايک دُنياوی سی بات تھی پھر بھی آج جب پھر سے ہماری کوشِشوں کا پھل واپِس مِل گيا ہے تو جہاں خُوشی ہے وہيں ايک اُلجھن بھی سر پر سوار ہے اور اب ميں اپنی اِس اُلجھن کا حل آپ سے طلب کر رہی ہُوں کہ کيا پھر سے اُردُو ٹيک پر ہی لِکھنا بہتر ہوگا يا گُوگل پر بناۓ گۓ بلاگ پر ہی کام جاری رکّھا جاۓ گو اُردو ٹيک کو پھر سے فعال ديکھ کر اِتنا اچھا لگ رہا ہے جيسے کوئ اپنا برسوں پُرانا دوست پِھر سے مِل جاۓ ،اور اِس سب کے لِۓ بدتميز(مُجھے اِتنا عجيب لگتا ہے يہ لِکھنا ليکِن کيا کريں مجبُوری ہے) اور زکريا بھائ کا جِتنا بھی شُکر ادا کريں کم ہے جِن کی مِحنت کي وجہ سے يہ سب مُمکِن ہُوا مُجھے آپ کے جواب کا اِنتِظار رہے گا اور مُفيد مشورے کا بھی

0 Comments:
Post a Comment
Subscribe to Post Comments [Atom]
<< Home